ہبلی 25؍ستمبر (ایس او نیوز) جہیز ہراسانی سے متعلق ایک قتل کا واقعہ دھارواڑ ضلع کے کلگھٹگی تعلقہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شوہر نے جہیز نہ لانے پر اپنی ماں کے ساتھ مل کر رسّی سے گلا گھونٹتے ہوئے بیوی کو قتل کرڈالا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جہیز کی بھینٹ چڑھنے والی اس نوجوان خاتون کا نام رخسانہ (19سال) ہے۔قتل کے ملزمین کا نام امیرصاب اور اس کی ماں صابرہ ہے۔ کہتے ہیں کہ امیر صاب کے ساتھ رخسانہ کی شادی ابھی3مہینے قبل ہی ہوئی تھی۔مگر شادی کے بعد سے ہی سسرال والوں نے جہیز کے لئے رخسانہ کو ہراساں کرنا شروع کیا تھا۔قتل کی اس واردات کے سلسلے میں مقتولہ رخسانہ کے والدگوڈو صاب کی شکایت پر کلگھٹگی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کردیا گیا ہے۔اور دونوں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔